مہنگائی کا جن بےقابو،برائلر مرغی اورسبزی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

مہنگائی کا جن بےقابو،برائلر مرغی اورسبزی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 10 روپے اضافہ،برائلر مرغی کا گوشت 194 سے بڑھا کر 204 روپے فی کلو مقرر کردیا گیا جبکہ  دکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرنے لگے۔
 تفصیلات کےمطابق برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 10 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے جس کےبعد برائلر مرغی کا گوشت 194 سے بڑھا کر 204 روپے فی کلو کاہوگیا۔  جبکہ  زندہ مرغی کا ہول سیل ریٹ 133 اور پرچون ریٹ 141 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح فارمی انڈوں کا ریٹ 153 روپے فی درجن برقرار جبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 470 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمت اور سرکاری نرخنامے میں قیمتوں میں تضاد، دکاندار من مانی قیمتوں پر سبزیاں فروخت کرنے لگے۔ ادرک چائنہ330کی بجائے380 ،آلو50کی بجائے60 سے70روپے فی کلو، پیاز42کی بجائے60،پھول گوبھی104کی بجائے140روپےکلو،بینگن83کی بجائے120،سبزمرچ62کی بجائے80روپےکلو، کھیرافارمی62کی بجائے80،ٹماٹر100کی بجائے120روپےکلو، لہسن چائنا260کی بجائے320،میتھی197کی بجائے240روپےکلو، مٹر240کی بجائے320،لیموں دیسی120کی بجائے140روپےکلو، گھیاکدو83کی بجائے120،اروی50کی بجائے80روپےکلو اور ٹینڈےدیسی180،بھنڈی120،گاجرچائنا120،کریلے160روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔