پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن

 پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں 1025 مقامات کی چیکنگ، 5سیل،93 کو جرمانے کر دیئے گئے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے5 مقامات کو سیل،93 کو جرمانے اور ایک فوڈ پوائنٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی۔ ٹیموں نے21فوڈ پوائنٹس سے سیمپلز لیبارٹری تجزیے کے لیے بھی حاصل کئے۔ موبائل ٹیسٹنگ لیبارٹریوں نے 17ملک شاپس، 260 دودھ بردار گاڑیوں میں 2 لاکھ 49ہزار830 لیٹر دودھ چیک کیا۔ ڈ

ی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق لاہور ڈویژن میں ناقص انتظامات پر مہر سپوک پان شاپ،حاجی افضل پان شاپ،ہپی فوڈز(قلفی شاپ)اور مہر پان شاپ کو سربمہر کیا گیا۔ ملاوٹی دودھ کی فروخت پر ہجویری ملک شاپ،شہنشاہ،محمد عاشق پہلوان اورمظہر ملک شاپس کو بھی سیل کر دیا گیا۔ عرفان میمن کے مطابق 6ہزار 176لیٹر ملاوٹی دودھ،70کلو گوشت،گھی اور دالیں بھی تلف کی گئیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer