مرغا ’’بانگ‘‘ کیوں دیتا ہے؟مالک کو ہزاروں روپے جرمانہ

مرغا ’’بانگ‘‘ کیوں دیتا ہے؟مالک کو ہزاروں روپے جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مرغا صبح سویرے بانگ کیوں دیتا ہے؟ یورپی عدالت نے ملک کو ہزاروں روپے جرمانہ کردیا۔

  یورپ دلچسپ لوگوں اور دلچسپ واقعات کے حوالے سے مشہور ہے،یہاں انسانی اور جانوروں کے حقوق کا بھی بہت خیال رکھا جاتا ہے،اٹلی  کے ٹاؤن کاسٹیراگا ویڈرادو میں مرغے کی صبح 4 بجے کی بانگ سے تنگ آئے شہری نے مرغے کے 83 سالہ مالک کے خلاف عدالت میں کیس کردیا۔ بزرگ شہری پڑوسیوں کی شکایت پر اپنا مرغا دوست کو دے آیا تھا لیکن اس کا دوست کسی کام سے شہر سے باہر گیا تو وہ مرغے کو واپس لے آیا۔

مرغے نے واپس آتے ہی بانگ دینے کا سلسلہ دوبارہ شروع کردیا جس کی وجہ سے پڑوسی نے اس کے مالک کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا۔ عدالت نے 83 سالہ بزرگ شہری کو پالتو جانوروں کو پڑوسیوں سے دور رکھنے کے قانون کی خلاف ورزی پر 166 یورو (33 ہزار روپے) کا جرمانہ کردیا۔ خیال رہے کہ اٹلی میں یہ قانون موجود ہے کہ پالتو جانوروں کو پڑوسیوں کے گھر سے کم از کم 32 فٹ 8 انچ دور رکھا جائے۔

دوسری جانب افریقی ملک موروکو میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرکے شادی کرنے والے دولہا ، دلہن اور باراتیوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔موروکو کے شمالی شہر تطوان میں کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ دولہے والے نہ صرف دھوم دھام سے بارات  لے کر گئے بلکہ بارات کو فوٹو گرافی کی غرض سے ایک تاریخی مقام پر بھی لے جایا گیا۔

دولہا دلہن کے فوٹو سیشن کے دوران پولیس  بھی پہنچ گئی اور نوبیاہتا جوڑے سمیت باراتیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دولہا دلہن نے سادگی اور خاموشی کے ساتھ شادی کی تھی لیکن فوٹو گرافی کے شوق میں انہوں نے رشتے داروں کو بھی اکٹھا کرلیا جس کی وجہ سے کارروائی کرنا پڑی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer