اداکار منیب بٹ کابھارتی اداکارہ کنگنا کو کرارا جواب

اداکار منیب بٹ کابھارتی اداکارہ کنگنا کو کرارا جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)پاکستان کے خلاف آواز اٹھانے اور بھارتی مسئلے میں پاکستان کو لانے پرملک کے نامور اداکار منیب بٹ نے بالی ووڈ اداکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سکینڈل کوئین کنگنا کو بھارتی مسئلے میں پاکستان کو لانا مہنگا پڑگیا،گزشتہ دنوں بھارتی اداکار سنجے دت اور عالیہ بھٹ کی فلم ’سڑک2‘ کا ٹریلر ریلیز ہوا،جس میں بھارتی فلمی تجزیہ نگار  روہت جیسوال نے مسلمانوں کے خلاف اپنی بھڑاس نکالتے ہوئے کہا کہ ٹریلر میں عالیہ بھٹ کہہ رہی ہیں کہ ان گرو کی وجہ سے میں نے کسی اپنے کو کھویا ہے‘ کیا یہاں لفظ گرو کو مولوی یا پادری سے تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

سکینڈل کوئین بھارتی اداکارہ کنگنا نے بھی موقع سے ہاتھ صاف کرتے ہوئےفلمی تجزیہ نگار کی تعریف کی اور ایک بھارتی مسئلے میں بلاوجہ پاکستان اور مسلمانوں کے مقدس مقام کو درمیان میں لاتے ہوئے کہا کہ کیا یہ گرو کو مولوی سے اور کیلاش سکینڈل کو مکہ سکینڈل سے تبدیل کرسکتے ہیں۔بھارت میں کچھ پاکستانی ایجنٹس کو مذہبی نفرت اور تعصب پھیلانے کی اجازت ہے؟

 بعدازاں بھارتی اداکارہ کی بدقسمتی کہ پاکستانی ٹی وی اداکار منیب بٹ نے کنگنا ایسا کرارا جواب دیا کہ وہ خاموش ہوگئیں، منیب بٹ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیوں بھارتی پاکستان کے لیے اس قدر جنونی ہیں اور ان کا بیوقوف میڈیا بھارتیوں کی اصل ذہنیت کی بالکل درست عکاسی کرتا ہے۔

ٹویٹر پر ٹویٹ میں کہا کہبھارتی پائلٹ کو پاکستان میں پلائی جانے والی چائے کا تذکرہ کرنا نہ بھولے اور لکھا کہ ’زیادہ مسئلہ ہے پاکستان سے تو بھیجو پائلٹ چائے تیار ہے۔‘

اداکار اور ماڈل منیب بٹ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ایک طویل کیپشن کے ساتھ اسی حوالے سے ایک پوسٹ کی۔جس میں ان کا کہناتھا کہ یہ ہندوتوا انتہا پسندی بھارت کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو مودی کے ان بھگتوں کے خلاف ٹھوس اقدام اٹھانا چاہیے، جو اپنی ناکامی کو چھپانے اور عوام میں مقبول رہنے کے انتہائی گھٹیا طریقے اپناتے ہیں کہ مسلمانوں کے خلاف بولو، پاکستان کو برا بولو اور واہ واہ کرواؤ۔

 منیب بٹ نے کنگنا کی کلاس لیتے ہوئے کھری کھری سناتے ہوئے کہا کہ ’کنگنا رناوٹ کو پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز ریمارکس دینے کے لیے شرم آنی چاہئے، اور زیادہ مسئلہ ہے تو اس بار ادرک والی چائے پلائیں گے الائچی ڈال کر، بھیجو ابھی نندن کو۔‘ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer