ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے آج مختلف شہروں سے 5 ٹرینیں چلائے گا

ریلوے آج مختلف شہروں سے 5 ٹرینیں چلائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریلوے ہیڈ کوارٹر(سعید احمد سعید) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر آج مختلف شہروں سے 5ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کردیا۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق چلائی جانے والی ٹرینوں میں کراچی حویلیاں، کراچی براستہ شور کوٹ کے درمیان چلنے والی ہزارہ ایکسپریس، کراچی لاہورکراچی براستہ پاکپتن فرید ایکسپریس ، کراچی پشاور کراچی براستہ فیصل آباد ، وزیر آباد کے درمیان چلنے والی رحمان بابا ایکسپریس،ملتان لاہوربراستہ فیصل آباد بدرایکسپریس اورکراچی ملتان کراچی براستہ دادو،حبیب کوٹ، جیکب آباد اور ڈیرہ غازی خان کے درمیان چلنے والی موہنجو داڑو پسنجر شامل ہیں۔

کل17اگست کو ہزارہ ایکسپریس کراچی کینٹ ریلو ے سٹیشن سے صبح 5بج کر 50 منٹ پر روانہ ہو کراگلے روز دوپہر  2 بج کر 35 منٹ پر حویلیاں پہنچے گی، یہ ٹرین حویلیاں سے دوپہر 2 بجے روانہ ہو کر اگلے روز رات 10 بج کر 40 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے سٹیشن پہنچے گی،  فرید ایکسپریس کراچی سٹی سے شام 7 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہو کر اگلے روز رات 9 بج کر 30 منٹ پر لاہور پہنچے گی، یہ ٹرین لاہور سے صبح 6 بجکر 15 منٹ پر روانہ ہو کر اگلے روز صبح 7 بجکر 5 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے سٹیشن پہنچے گی۔

 کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن سے رحمان بابا ایکسپریس صبح 9 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوگی اگلے روز دوپہر 1 بجے پشاور کینٹ پہنچے گی،   ٹرین پشاور کینٹ سے دن 11 بجے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر 1 بجکر 10 منٹ پر کراچی کینٹ پہنچے گی، بدر ایکسپریس ملتان کینٹ ریلوے سٹیشن سے شام 4بجکر 30 منٹ پر روانہ ہوکر رات 10 بجکر 25 منٹ پر لاہور پہنچے گی، ٹرین لاہور سے صبح 8 بجے روانہ ہوکر دوپہر 2 بجے ملتان کینٹ پہنچے گی، موہنجوداڑو ایکسپریس کراچی سٹی سے سہ پہر 2بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوکر اگلے روز سہ پہر 3 بجکر 20 منٹ پر ملتان پہنچے گی، ملتان سے یہ ٹرین صبح 6 بجے روانہ ہوکر اگلے روز صبح 6 بجکر 40 منٹ پر کراچی سٹی ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer