ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

400 سینماز اوپن،مگر کس ملک میں،جائنے

 400 سینماز اوپن،مگر کس ملک میں،جائنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)مہلک وائرس کورونا نے دنیا میں ایسی تباہی مچائی کہ 5 لاکھ سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے، سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک امریکہ جہاں دیگر ممالک کی نسبت ہلاکتیں زیادہ ہوئیں،اب صورت حال بہتر ہونے پر اسی ملک نے 400 سینماز کو کھولنے کا اعلان کیا۔
 تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں خوف کی علامت بنے کورونا وائرس نے 195 سے زائد ممالک کو متاثر کیا، دنیا بھر میں عالمگیر وبا کورونا وائرس چین کے صوبے ووہان سے جنم کیا اور دھیرے دھیرے پورپ، امریکہ،متحدہ عرب امارات،پاکستان اور بہت سے دیگر ممالک اس کی لپیٹ میں آگئے، ہنگامی صورت حال کے پیش نظر نجی وسرکاری اداروں کو بند کرنا پڑا،پاکستان میں بھی حکومت نے حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے،لاک ڈاؤن کی پالیسی لاگو کی تاکہ کورونا کنٹرول اور اس سے عوام کو بچایا جاسکے۔

دنیا بھر میں تعلیمی ادارے، شادی ہالز، ریسٹورنٹس،شاپنگ مالز،سینماز اور بچوں کی تقریح کے مقامات کو بند کردیا گیا تھا، کورونا کنٹرول اور حالات نازمل ہونے پر اب بند اداروں کو آہستہ آہستہ کھولاجارہا ہے، مہلک وباء سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک امریکہ میں دنیا کی سب سے بڑی سنیما چین 'اے ایم سی انٹرٹینمنٹ ہولڈنگز' نے بھی امریکا میں 20 اگست سے اپنے دو تہائی سنیما ہالز کے دروازے کھولنے کا اعلان کیا۔

کورونا ایس اوپیز کو مدنظر رکھتے ہوئے اے ایم سی کے400سنیما  کو عوام کے لیے کھولا جا رہا ہے، اہم بات یہ ہے کہ کمپنی کو 100 سال مکمل ہونے اور فلم کے شوقین افراد کو دوبارہ سنیما آنے پر راغب کرنے کے لیے انتظامیہ نے سنیما کھولنے کے پہلے روز ٹکٹ کی قیمت صرف 15 سینٹ مقرر کی ہے۔کمپنی نے 100 سال مکمل ہونے کی خوشی میں یہ اقدام کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی سینماز کو کھول دیا گیا ہے،لاہور سمیت پنجاب بھر میں  76سینما  اور70  تھیٹرز  کے لئے ایس او پیز بنائے گئے ہیں۔ سینما اور تھیٹر کے ہالز، گیلری، واش رومز اور کیفے ٹیریا کی صفائی اورجراثیم کش سپرے کو یقینی بنایا جائے گا، دروازوں کے ہینڈلز، سیڑھیاں اور برقی بورڈ بھی ہر شو کے بعد صاف رکھے جائیں گے۔ شائقین کے  بیٹھنے میں ایک میٹر کا فاصلہ رکھوایا جائے گا۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer