پولیو فری پنجاب ہمارا مشن ہے، مہم میں غفلت برداشت نہیں: عثمان بزدار

پولیو فری پنجاب ہمارا مشن ہے، مہم میں غفلت برداشت نہیں: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی ا کبر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کو پولیو فری بنانا ہمارا مشن ہے، انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے اجتماعی کاوشوں کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متعلقہ محکموں اور اداروں کو باہمی رابطوں کو مضبوط بنا کر نتائج دینا ہوں گے، انسداد پولیو کی مہم میں غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں، پولیو ورکرز کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی، بچوں کو محفوظ اور صحت مند مستقبل دینے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت پولیو کے خاتمے کی کوششوں کو تقویت دینے کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلا رہی ہے، پولیو کے خاتمے کیلئے موثر اقدامات کا تسلسل معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے، والدین سے اپیل ہے کہ وہ پولیو کے مرض کے خاتمے کیلئے حکومتی کوششوں کا حصہ بنیں۔

عثمان بزدار نے کہاکہ بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا قومی ذمہ داری ہے، پولیو کے خلاف جنگ کو ہر قیمت پر جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔ 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے شہر کے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی سرزنش اور کارکردگی پر ناراضگی کا اظہارکیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے گرد کوڑا کرکٹ کو فوری طور پر اٹھایا جائے، صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگاـ 

انہوں نے کہاکہ ایم ڈی لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی نگرانی میں کوڑا کرکٹ اٹھا کر رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کریں، آئندہ صفائی کے حوالے سے شکایت سامنے آئی تو غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

Sughra Afzal

Content Writer