( عابد چودھری ) رائیونڈ کے علاقے میں بھٹی اور جٹ گروپ کے درمیان تصادم کے دوران فائرنگ سے پنتالیس سالہ شخص ہلاک ہو گیا، ملزمان موقع سے فرار جبکہ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔
رائیونڈ کے علاقہ پاجیاں سٹاپ میں زمین کے تنازعہ پر بھٹی اور جٹ گروپ کے درمیان تصادم ہو گیا جس دوران بھٹی گروپ کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کر دی گئی جبکہ فائرنگ کے باعث جٹ گروپ کا 45سالہ کرم دین ہلاک ہو گیا اور بھٹی گروپ کے تمام افراد موقع سے فرار ہوگئے۔
واردات کی اطلاع کے باوجود پولیس تاخیر کے ساتھ موقع پر پہنچی جبکہ پولیس نے مقتول کرم دین کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی ۔