حجاج کرام کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل

حجاج کرام کی وطن واپسی کی تیاریاں مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعید احمد ) پی آئی اے نے حجاج کرام کی وطن واپسی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلیں، پہلی حج پرواز پی کے 760 جدہ سے زائد حجاج کرام کو لیکر کل صبح لاہور پہنچے گی۔

پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن17 اگست سے شروع ہوگا جو 14 ستمبرتک جاری رہے گا، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی حج پرواز پی کے 760 جدہ سے 100 سے زائد حجاج کرام کو لیکر لاہور پہنچے گی۔ دوسری حج پروازپی کے 764 ایک سو 42 حجاج کو لیکر جدہ سے فیصل آباد، تیسری پروازپی کے 8702 جدہ سے شام 6 بجے 166 حجاج کرام کو لیکر کراچی جبکہ چوتھی پرواز پی کے 716 شام 7 بجے مدینہ سے اسلام آباد پہنچے گی۔

پی آئی اے حج آپریشن میں 292 پروازوں کے ذریعے 83 ہزار حجاج کرام کو وطن پہنچائے گی۔ ترجمان کے مطابق حج آپریشن ملک کے 10 بڑے شہروں کیلئے کیا جارہا ہے، حج آپریشن میں بوئنگ 777 اور ایئربس 320 طیارے استعمال ہوں گے، جدہ اور مدینہ کے حج ٹرمینل پر حجاج کرام کی وطن واپسی کے حوالے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔