ٹک ٹاک کی بندش کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

ٹک ٹاک کی بندش کیلئے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹک ٹاک کی بندش کے لیے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر، وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور پیمرا کو فریق بنایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست انسانی حقوق کے رہنماایڈووکیٹ اشتیاق چودھری نےدائر کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ٹک ٹاک موبائل ایپ نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے۔ ٹک ٹاک سے وقت اور پیسے کا ضیاع اور فحاشی عام ہو رہی ہے، انڈین موبائل اپلیکشنز کے ذریعے لاکھوں روپے پاکستان سے کمائے جارہے ہیں، ٹک ٹاک اور لائیکس سمیت دیگر اپلیکشنز پاکستان میں چل رہی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت پی ٹی اے کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے اور پیمرا کو ٹک ٹاک ویڈیو نشر کرنے سے روکے، عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ٹک ٹاک بند کرنے کا حکم بھی دے۔

Shazia Bashir

Content Writer