ایل او سی پر بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

ایل او سی پر بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان مسلم لیگ (ن ) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کروادی، قراداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بڑھتے ہوئے پریشر کو موڑنے کیلئے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور شہید ہونے والے پاک فوج کے تینوں جوانوں کے درجات کی بلندی کیلئے دُعاگو ہے،بھارت کا یہ عمل بوکلاہٹ کی عکاسی کرتا ہے یوم آزادی کو کشمیریوں کیساتھ منسلک کرنے اور بھارتی یوم آزادی کو کشمیریوں کے ساتھ مل کر تاریک دن کے طور پر منانے سے ثابت ہوگیا ہے کہ کشمیر کا مقدمہ انصاف سے محروم نہیں رہ سکے گا۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جب کشمیر کی آزادی کا معرکہ کشمیری لڑ رہے ہوں گے اور اس جنگ میں پاکستان کی غیر مشروط حمایت موجود ہوگی تو پھر دنیا کی مدوخود بخود شامل ہوتی چلی جائے بہت جلد وہ دن آنے والا ہے جب امریکہ سے جاپان اور اقوام متحدہ سے عالمی عدالت انصاف تک کی طرف سے بھارت کو ظالم جابر، قابض اور توسیع پسند قرار دیا جائے گا، چونکہ کشمیری اپنی آزادی، خوداری، خودمختاری اور سیاسی غیرت کی جنگ لڑ رہے ہیں اس لیے بھارت ایسا بزدل تسلط پسند انہیں زیادہ دیر روک نہیں پائے گا۔

پاکستان بہت جلد اپنے یوم آزادی کو کشمیریوں کے ساتھ منائے گا، بھارت اگر سمجھتا ہے کہ 370 خاتمے سے مسئلہ کشمیر ختم ہوجائے گا تو محض خام خیالی ہے۔  

Sughra Afzal

Content Writer