(سٹی 42)زندہ دلان لاہور کیلئے خوشخبری، محکمہ موسمیات نے آج گھنگھور گھٹاؤں،ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 اور کم سے کم 26سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب65 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات نےگرمی و حبس سے پریشان لاہوریوں کوخوشخبری سناتے ہوئے باغوں کے شہر میں آج بادل برسنے کی پیشگوئی کردی۔