میٹروپولیٹن کارپوریشن ہاؤس میں ڈسٹرکٹ ممبر کی دو نشستیں خالی

میٹروپولیٹن کارپوریشن ہاؤس میں ڈسٹرکٹ ممبر کی دو نشستیں خالی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: میٹروپولیٹن کارپوریشن ہاؤس میں ڈسٹرکٹ ممبر کی دو نشستیں خالی ہو گئیں،یہ نشستیں کنول لیاقت ایڈووکیٹ کےرکن اسمبلی منتخب ہونے اور فرخندہ مالک کےانتقال کے باعث خالی ہوئیں۔
 تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن کی جانب سے فرخندہ مالک کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا۔15 ستمبر کو ڈسٹرکٹ ممبر کی خالی نشست پر الیکشن ہوگا جبکہ کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی نشست پر الیکشن شیڈول تاحال جاری نہیں ہوسکا۔دوسری جانب ایم سی ایل ہاؤس کے مستعفی ہونے والے آٹھ چیئر مینز کے وائس چیئرمین یونین کونسل کے چیئرمین تصور ہونگے۔  انکی نشست پر الیکشن نہیں ہوگا۔یونین کونسل کا ہاؤس متفقہ طور پر کونسلرز میں سے وائس چیئرمین کا انتخاب کرے گا۔ یونین کونسل میں ضمنی الیکشن نہیں ہوگا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں۔۔۔لگیج سکینر کی خرابی لاہور ریلوے اسٹیشن کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان بن گئی 

 8 یونین کونسلز کے چیئرمین عام انتخابات میں حصہ لینےکےلیےمستعفی ہوئے ان میں چیئرمین یونین کونسل 264 چودھری شہزاد  نذیرسندھو ،چیئرمین یونین کونسل 107 خواجہ احمدحسان ، چیئرپرسن یونین کونسل 217 رابعہ نسیم فاروقی ،چیئرمین یونین کونسل 174 اسرار الحق، چئیرمین یونین کونسل 4 سید حشمت علی شاہ، چیئرمین یونین کونسل 219 چودھری طاہر سندھو، چیئرمین یونین کونسل 111 ملک شبیر کھوکھر، چیئرمین یونین 233 سید عمران علیم شاہ اور وائس چیئرمین یونین کونسل 252 چودھری ساجد آمین میو شامل ہیں۔