پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کیخلاف عوام کا احتجاج

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کیخلاف عوام کا احتجاج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر ایک بار پھر پیٹرول بم گرا دیا، رات گئے پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے جس پر ٹاؤن شپ کے مکینوں کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کیخلاف احتجاج کیا۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔

ٹاون شپ میں تاجربرادری اورمکینوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ تھامے پیٹرولیم کے نرخوں میں ظالمانہ اضافہ پر شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ پٹرول کے نرخوں میں ظالمانہ اضافہ غریب آدمی کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے۔ ملکی معیشت جو پہلے ہی تباہی وبربادی کے دہانے پرتھی موجودہ حکومت نے اس کو اندھیرے میں دھکیل دیا ہے۔ حکومت نےآٹا گھی چینی روزمرہ کی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔

مظاہرین کاکہنا تھا کہ حکومت کبھی بجلی، گیس تو کبھی پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر ہماری اذیت میں مزید اضافہ کردیتی ہے اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ فی الفور واپس لیا جائے۔