ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 اپریل تک توسیع

عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 اپریل تک توسیع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی:  انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں19 اپریل  تک توسیع کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق  جناح ہاؤس حملہ ،عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نزر آتش کرنے کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی، سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے  کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں 19 اپریل تک توسیع کر دی۔

 عدالت نے بانی پی ٹی آئی  کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دیتے ہوئےبانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کر لیئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی جیل سے ویڈیو لنک پر ایک بار بھی حاضری مکمل نہیں ہوئی۔

 اس کے علاوہ بانی پی  ٹی آئی کے جونئیر وکلاء کی ٹیم  بھی عدالت میں پیش ہوئی،جونیئر وکلاء نے استدعا کرتے ہوئے  کہا کہ سینیر وکیل بیرسٹر سلمان صفدر مصروف ہیں مہلت دی جائے۔

 واضح رہے کہ  چار مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی حاضری کے بغیر میرٹ پر فیصلہ ہو چکا ہے،کورٹ نمبر 3 نے4 مقدمات میں ملزم کی عبوری ضمانتیں کنفرم کی تھیں۔
 

Ansa Awais

Content Writer