ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب پولٹری ٹریڈرز کا کل مکمل ہڑتال کا اعلان

پنجاب پولٹری ٹریڈرز کا کل مکمل ہڑتال کا اعلان
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)پولٹری ٹریڈرز اور پنجاب حکومت کے مابین برائلر کی قیمت کا تنازعہ طے نہ ہوسکا ۔
پنجاب پولٹری ٹریڈرز نے کل 17 اپریل کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا ۔پنجاب کیساتھ خیبرپختون خواہ میں بھی چکن کی سپلائی معطل رہے گی۔
پنجاب پولٹری ٹریڈرز کے صدر طارق جاوید کے مطابق  ہڑتال حکومت کیجانب سے صحیح ریٹ نہ دینے کیوجہ سے کی جارہی ہے،لاہور کی دونوں منڈیوں میں بھی کوئی گاڑی نہیں آئے گی  ۔
بے جا جرمانوں،سرکاری اداروں کی زیادتیوں اور قیمت ٹھیک نہ دینے کیخلاف ہڑتال ہوگی۔