سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری، بارش سے متعلق بڑی پیش گوئی

سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری، بارش سے متعلق بڑی پیش گوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)‏‎شہر میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،محکمہ موسمیات نے 17سے 21اپریل تک شہر میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
 دوسری جانب شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی شرح 139 ریکارڈ،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں 7ویں نمبر پر آ گیا۔
سید مراتب علی روڈ پر  آلودگی کی شرح 154، ٹھوکر میں آلودگی کی شرح 153ریکارڈ جبکہ کوٹ لکھپت میں فضائی آلودگی کی شرح 151 ریکارڈ کی گئی۔