ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا ایک اور فرزند فرض کی راہ میں قربان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: لاہور پولیس کا ایک اور فرزند کانسٹیبل محمد عرفان فرض کی راہ میں قربان ہوگیا۔شہید کی نماز جنازہ ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق  نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ،ایڈیشنل آئی جیز  نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر،ڈی آئی جی انوسٹی گیشن کامران عادل سمیت ایس ایس پی آپریشنز ،ایس ایس پی سی آئی اے ، ڈویژنل ایس پیز ،سینئر افسران اور  پولیس جوانوں کی بڑی تعداد نے میں شرکت کی۔
 وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے شہید کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کے جسد خاکی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ محسن نقوی، آئی جی پنجاب، سی سی پی او لاہور نے شہید کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے شہید کانسٹیبل محمد عرفان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ 
محسن نقوی، آئی جی پنجاب، سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ،سینئر پولیس افسران نے شہید کے ورثا سے ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،سی سی پی او نے شہید کے ورثا کو دلاسہ دیا اور اہلخانہ کی مکمل دیکھ بھال کی یقین دہانی کرائی۔
محسن نقوی نے کہا کہ شہید محمد عرفان کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔ 

آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ فخر ہے ایسی فورس کا سربراہ ہوں جس نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے ہمیشہ گراں قدر قربانیاں دی ہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ جانوں کا نذرانہ دیکر شہریوں کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ  شہید کانسٹیبل محمد عرفان چوکی شیر شاہ تھانہ چوہنگ میں تعینات تھے،انہوں نے 2016 میں پولیس فورس جوائن کی۔ محمد عرفان کوٹ رادھا کشن تحصیل پتوکی قصور کا رہائشی تھا۔

کانسٹیبل محمد عرفان علاقہ چوکی شیر شاہ میں 07 اپریل کو نامعلوم ڈاکووں کی فائرنگ سے شدید مضروب ہوئے۔جس کے بعد وہ جناح ہسپتال میں زیر علاج تھے اور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

شہید کانسٹیبل کے سوگواران میں والدین، بیوی، دو بیٹے، بھائی اور دیگر ورثا شامل ہیں۔ 

Bilal Arshad

Content Writer