ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کو فنڈز فراہمی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے دیے گئے فیصلے پر قومی اسمبلی نے قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اجلاس میں اسٹیٹ بینک کو براہ راست 21 ارب روپے جاری کرنے کے عدالتی حکم پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل بریفنگ دیں گے۔
اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک اور آڈیٹر جنرل کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت چیئرمین قیصر احمد شیخ کریں گے۔