(افضل بلال) بابر اعظم کی جانب سے ریکارڈز کا سلسلہ جاری ہے ایک اور بڑا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔ بابر اعظم ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دنیا کے واحد کپتان بن گئے ہیں۔ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کیخلاف ہونے والے دوسرے ٹی 20 میچ میں انہوں نے یہ اعزاز اپنے نام کیا، انہوں نے اپنے ٹی 20 انٹرنیشنل کیریئر کی تیسری سینچری کی، ان کی تینوں سنچریاں ہی بطور کپتان ہیں جس کی وجہ سے وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں بطور کپتان سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
کپتان بابر اعظم کے علاوہ سوئٹزر لینڈ کے فہیم نذیر اور بھارت کے روہت شرما بطور کپتان دو دو سنچریوں کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ گزشتہ روز قدافی سٹیڈیم لاہور میں نیوزی لینڈ کیخلاف قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے اپنے ٹی 20 کیریئر کی نویں سنچری بنائی، یوں وہ ٹی 20 میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی لسٹ میں دوسرے نمبر پر ہیں۔
Babar Azam moves to 2nd place ???? ???????? pic.twitter.com/BjcPB0FgJ7
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) April 15, 2023
انٹرنیشنل مقابلوں میں بطور پاکستانی کپتانی بابر اعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ بابر اعظم بطور کپتان مجموعی طور پر 5280 رنز کے ساتھ تیسرے جبکہ عمران خان بطور کپتان 5655 رنز کے ساتھ دوسرے اور مصباح الحق بطور کپتان 7392 رنز کے ساتھ اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔