ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز، حسین نواز اور فیملی کے دیگر ارکان بھی نوازشریف کے ہمراہ ہیں۔نوازشریف مدینہ منورہ میں نماز تراویح اور قیام اللیل کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔