ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی بیورو کریسی میں متعدد اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے

وفاقی بیورو کریسی میں متعدد اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے
کیپشن: Bureaucracy Transfer Postings
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی بیورو کریسی سے وابستہ متعدد اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے، گریڈ21 کی افسر عائشہ حمیرہ چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی ڈویژن تعینا ت کر دیا گیا.

وفاقی بیورو کریسی سے وابستہ متعدد اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ الگ الگ نوٹی فکیشنز کے مطابق سیکر ٹیریٹ گروپ کی گریڈ21 کی افسر عائشہ حمیرہ چوہدری کو ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی ڈویژن تعینا ت کیا گیا ہے۔ عائشہ حمیرہ چوہدری سینئر جوائنٹ سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات تھیں۔

سینئر جوائنٹ سیکرٹری آئی ٹی ڈویژن اور سیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ21 کے افسر طحہ حسین بگٹی کو تبدیل کرکےاسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری آئی ٹی ڈویژن اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ21 کے افسرعلی شیر محسود کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن زبیر اصغر قریشی کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ اسٹیبشلمنٹ ڈویژن نے ان تقررو تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer