ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب

حمزہ شہباز
کیپشن: Hamza Shehbaz
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مارکٹائی، گرفتاریوں،دھینگا مشتی کے باوجود حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر پنجاب کے 21 ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ہنگامہ آرائی کے بعد ڈپٹی اسپیکر نے نئے وزیراعلیٰ کے لیے ووٹںگ کرائی۔ بعدازاں دوست محمد مزاری کی جانب سے باضابطہ نتیجے کا اعلان کردیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر نے اعلان کیا کہ وزیراعلیٰ کے لیے امیدوار پرویز الٰہی کوئی ووٹ حاصل نہ کرسکے جب کہ حمزہ شہباز 197 ووٹ لے کر پنجاب کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے ہیں۔

نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج جمہوری اور آئینی اقدار کو پامال کیا گیا۔  2 ہفتوں تک عوام ہیجانی کیفیت میں مبتلا رہی۔اجلاس بلایا گیا ، اس کا ایجنڈا صرف لیڈر آف دی ہاؤس کا الیکشن تھا۔ اسپیکر پر حملہ ایوان پر حملے کے مترادف ہے۔ تاریخ کبھی کسی کو معاف نہیں کرتی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor