پرویز الٰہی کے زخمی ہونے پر چوہدری شجاعت حسین نےاہم سوالات اٹھا دیئے

پرویز الٰہی کے زخمی ہونے پر چوہدری شجاعت حسین نےاہم سوالات اٹھا دیئے
کیپشن: Shujaat Hussain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی ہونے والی ہنگامہ آرائی میں چوہدری پرویز الٰہی کابازو ٹوٹ گیا، افسوس ناک واقعہ پر  سربراہ مسلم لیگ ق اور پرویز الٰہی کے بھائی چوہدری شجاعت حسین کا ردعمل بھی سامنے آیا۔

سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین کا کہناتھا کہ  آج جو پنجاب اسمبلی میں ہوا وہ افسوس ناک ہے۔ جس طرح چوہدری پرویز الٰہی کو زخمی کیا گیا یہ کابل افسوس ہے۔ پولیس کے ایوان میں آنے کے بعد ن لیگ کی حوصلہ افزائی ہوئی، کیا پولیس کا کام صرف اپوزیشن ڈپٹی سپیکر اور ان کے حامیوں کا تحفظ کرنا تھا۔

چوہدری حسین کا کہناتھا کہ جس اعوان میں سپیکر کی جان محفوظ نہیں وہاں عام آدمی کس سے توقع رکھے میں اور چوہدری وجاہت بھی اسمبلی کی کی جانب روانہ ہوئے تھے، ہم مال روڈ کے قریب پہنچ گئے توہمیں بتایا جا رہا ہے کے آگے راستہ بند ہے ۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کےدوران چودھری پرویزالہٰی زخمی ہوگئے تھے جس پر ان کا میرا بازو توٹ گیا تھا،ریسکیواہلکاروں نےپرویز الہٰی کوطبی امداد دی جبکہ چہرے پر آکسیجن ماسک بھی لگا یا گیا۔

بعدازاں  مونس الٰہی اپنے والد پرویز الٰہی کا بدلہ لینے پنجاب اسمبلی پہنچے اور کہا پرویزالٰہی پر حملہ سہیل بٹ نے کیا، انہوں نے گلو بٹ پالے ہوئے ہیں، ان سے نمٹنے آیا ہوں ،ہمت ہے تو مجھ سے مقابلہ کریں، بزرگ پر حملہ کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer