ڈپٹی سپیکر پر حملہ؛ وزیراعظم کا موقف آگیا

ڈپٹی سپیکر پر حملہ؛ وزیراعظم کا موقف آگیا
کیپشن: Shahbaz Sharif tweet on Attack
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ڈپٹی سپیکر پر حملہ کی مذمت کرتے وزیراعظم میاں شہبازشریف کا کہا کہ تشدد اور غنڈہ گردی کا یہ صریح مظاہرہ فاشزم ہے۔ عمران خان کی مایوسی اور تشدد پر اکسانا ہمارے معاشرے کو توڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈپٹی سپیکردوست محمد مزاری پر حملہ کی مذمت کرتے ٹویٹ کیا، شہباز شریف کا کہناتھا کہ پنجاب اسمبلی کے اندر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر پر حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے،تشدد اور غنڈہ گردی کا یہ صریح مظاہرہ فاشزم ہے۔ عمران خان کی مایوسی اور تشدد پر اکسانا ہمارے معاشرے کو توڑ رہا ہے۔

ڈپٹی اسپیکرمحمد مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دکھی دل کے ساتھ اپنے عہدہ سے مستعفی ہو رہا ہوں، میرا استعفی میری پارٹی کے ویژن، جمہوریت سے جنت منٹ اور شاندار ماضی کا عکاس ہے، اپنی جماعت کی وراثت اور روایات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا، مجھے فخر ہے کہ آج میں اپنی جماعت کی روایات اور ورثہ کو آگے بڑھا رہا ہوں، اس مقدس ایوان کا رکن ہونا ہر ایک کے لیے فخر کاباعث ہے، گزشتہ چند روز کے واقعات نے ثابت کیا کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد غیر ملکی ملی بھگت کا شاخسانہ تھی۔

ایک دوسرا ملک منتخب وزیر اعظم کو مقامی میر جعفروں جی مدد سے نکال کر پاکستان کی خودمختاری کا متاثر کرنا چاہتا تھا، ایوان کے محافظ کے طور پر ان واقعات پر خاموش تماشائی کا کردار ادا نہیں کر سکتا،ان ہی ذمہ داریوں کے باعث تحریک عدم اعتماد کے خلاف رولنگ دینے پر مجبور ہوا۔

استعفےٰ کے متن میں کہا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ کو وہ مراسلہ/سائفر بھجنے سے پہلے خود پرھا، عمران خان کو اسلامو فوبیا اور آزاد خارجہ پالیسی اور ڈرون حملوں کے لیے فضائی اڈے نہ دینے پر ہدف بنایا جارہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer