محمد قذافی بٹ: ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری تشدد کرنے والے اراکین اسمبلی سے متعلق کیا مشاورت کر رہے ہیں ؟ اہم خبر سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر پر حکومتی اراکین کی جانب سے تشدد کے باعث اجلاس مزید تاخیر کا شکار ہو گیاہے ۔ دوست محمد مزاری نے تشدد کرنے والے اراکین کے خلاف کارروائی کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ ڈپٹی سپیکر اسمبلی میں داخل ہوئے تو تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے ان پر لوٹے پھینکے اور پھر ان کو گھیرتے ہوئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔مشتعل اراکین اسمبلی نے ڈپٹی سپیکر پر تھپڑے ، لاتیں اور گھونسے برسائے ، سیکیورٹی اہلکاروں نے کوشش کرتے ہوئے دوست محمد مزاری کو اسمبلی سے نکالا ۔
ذرائع کے مطابق دوست محمد مزاری نے اپنے قریبی حلقوں سے مشاورت کا آغاز کر دیاہے اور ان اراکین کی فوٹیجز دیکھی جارہی ہیں جنہوں دوست مزاری پر ہاتھ اٹھایا ۔
ذرائع کے مطابق ان ارکان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معطل بھی کیا جا سکتاہے ۔ڈپٹی سپیکر پر حملہ کرنے والے اراکین کے خلاف مقدمہ درج کروانے پر بھی غور کیا جارہاہے۔
ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے بعد گرفتاری بھی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔