(قیصر کھوکھر) وفاقی حکومت نے احد خان چیمہ کو تمام الزامات سے بری کر دیا ، احد خان چیمہ کے خلاف چارج شیٹ بھی واپس لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق احد چیمہ کیخلاف سابق حکومت نے اختیارات کے ناجائز استعمال،اور بدعنوانی کے الزامات عائد کرکے مقدمات درج کئے تھے، ان کیخلاف نیب نے آمدن سےزائد اثاثے بنانے پربھی مقدمہ درج کیا تھا، احد چیمہ کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کا مقدمہ بھی درج تھا،اس کیس میں وہ وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ شریک ملزم تھے، تاہم اس کیس میں ان کی ضمانت منظور ہو گئی تھی۔ وفاقی حکومت نے اب احد خان چیمہ کو تمام الزامات سے بری کردیا۔
واضح رہےکہ احد چیمہ کا تعلق ضلع حافظ آباد سے ہے اور وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے گریڈ 20 کے افسر ہیں۔ وہ ایسے پہلے 20 گریڈ کے افسر ہیں جن کی تین سال کی سروس جیل میں گزری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اب احد چیمہ کی پوسٹنگ گریڈ 20 میں کی جا ئے گی اور ساتھ ہی انہیں وفاق میں اہم ذمہ داری بھی سونپی جائے گی۔