بابراعظم نے ڈیپارٹمنٹس کرکٹ کی بحالی پرچپ سادھ لی

بابراعظم نے ڈیپارٹمنٹس کرکٹ کی بحالی پرچپ سادھ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشترپارک (سٹی42نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ڈیپارٹمنٹس کرکٹ کی بحالی پرچپ سادھ لی۔

ڈی ایچ اے لاہور کے کرکٹ گراؤنڈ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی کے سوال پر صرف نوکمنٹس پراکتفا کیا، بابر اعظم نے کہا کہ 24 سال بعد آسٹریلوی ٹیم کے دورہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا بہت مزہ آیا، بہت زبردست میچز ہوئے،بہت کچھ سیکھنے کا بھی موقع ملا، آسٹریلوی کھلاڑی بھی یہاں کھیلنے پر بہت محظوظ ہوئے،یقین ہے کہ آسٹریلیا کے بعد اب  دیگر ٹیمیں بھی مستقبل میں پاکستان کے دورہ پر آئیں گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار کارکردگی دکھائی ہے، شاہین آفریدی گیم میں جان مارتا ہے،شاہین آفریدی آئی سی سی رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں اپنی کارکردگی کی بنا پرآئے، وہ بہت باصلاحیت بولرہے اور مجھے یقین ہے کہ آگے چل کر وہ مزید اچھی پرفارمنس دینے میں کامیاب ہوگا۔

انہوں نے مزید  کہاکہ کاؤنٹی کرکٹ میں صرف ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کھیلا ہوں۔وہاں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملاہے، کاؤنٹی کرکٹ سے بہت کچھ چیزیں انسان نئی سیکھتاہے اور پرفارمنس کا معیار بھی بہتر ہوتاہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ جب ہم کھیلتے تھے تو زیادہ سہولیات نہیں تھیں لیکن اب بچوں کے لیے سہولیات بہترہونا شروع ہوئی ہیں،محنت ہی واحد راستہ ہے جس پر چل کر منزل تک پہنچا جاسکتاہے۔