(سٹی42)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ سوشل میڈیا پر متحرک نظر آتی ہیں اور ان کی متعدد تصاویراور ویڈیوز ایسی سیاسی سخصیات کے ساتھ وائرل ہوچکی ہیں جو کہ اہم عہدے پر فائز ہیں،حریم شاہ نے اب کی بار ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک کی متنازعہ سٹارحریم شاہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیے ہیں,حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم سٹریمنگ ویب سائٹ اردو فلکس کی ویب سیریز میں اہم کردارادا کررہی ہیں،حریم شاہ نے اس کی کامیابی کے لئے مداحوں سے دعا کی اپیل کی،اس حوالے سے حریم شاہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی اور اس کے ذریعے درخواست کی کہ وہ پاکستان کے ڈیجیٹل سٹریمنگ پلیٹ فارم اردو فلکس کے لیے بنائی جانے والی ویب سیریز ’ راز‘ کی کامیابی کے لئے دعا کریں۔
ویڈیو کے کیپشن میں تو کچھ نہیں لکھا مگر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اداکاری میں ڈیبیو کے لئےبہت پرجوش ہیں، بس سب دعا کریں کہ یہ پروجیکٹ کامیاب رہے۔ کامیابی کے لئےمجھے بس مداحوں کی دعاؤں کی ضرورت ہے۔ ٹک ٹاک کی متنازعہ سٹار کا مزید کہناتھا کہ اداکاری کا پہلا تجربہ ہے، اگر کامیابی ملی یا ناکامی بھی ملی تو ناکامی کامیابی کی جانب قدم ہے۔اس ویب سیریز سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا، وقت کی پابندی سمیت ٹیم ورک کا پتا چلا۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ قبل ازیں حریم شاہ کی پہلی ویب سیریز ’ راز‘ کا مختصر ٹیزر سامنے آیاتھا،وائرل ہونے والے اس ٹیزر میں حریم شاہ کو مختلف روپ میں دکھایا گیا ہے،اور ٹیزر میں ان کے بچپن اور سوشل میڈیا پر ان کی مقبولیت کو دکھایا گیا ہے۔ویب سریز ’ راز ‘ کی کہانی منصور سعید نے تحریر کی ہے جبکہ فرحان گوہر اس ویب سیریز کے پروڈیوسر ہیں۔’ راز‘ کی ہدایتکاری اسد علی زیدی نے دی ہے۔