زاہد چوہدری: ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان، ٹاپ میرٹ کے حامل لاہور کے طبی تعلیمی اداروں کے طلبا پوزیشن ہولڈر کی دوڑ سے باہر، پہلی تینوں پوزیشن طالبات کے نام رہیں، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی آمنہ ندیم نے پہلی،حافظہ سمیتہ ساجد نے دوسری اور ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی ثمن رانا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یو ایچ ایس کے جاری اعلامیہ کے مطابق امتحانات میں 41 میڈیکل کالجز کے 5900 طلبا نے حصہ لیا، جن میں سے 4 ہزار 948 پاس اور 940 فیل ہوئے جبکہ کامیابی کا تناسب 84 اعشاریہ صفر چار فیصد رہا۔ امتحان میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کی طالبات آمنہ ندیم نے پہلی اور حافظہ سمیتہ ساجد نے دوسری اور ملتان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کی طالبہ ثمن رانا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے امتحانات میں لاہور کے سرکاری اور پرائیویٹ ٹاپ میرٹ میڈیکل کالجز پوزیشن ہولڈر کی دوڑ سے باہر رہے۔ یو ایچ ایس اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل کے سپلیمنٹری امتحانات یکم جون سے شروع ہوں گے۔
دوسری جانب کورونا کے دوران تعلیمی ادارے بند ہونے پر حکومت نے پروفیشنل امتحانات لینے کی اجازت دی تھی،طلباء نے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکاؤنٹس کو کورونا کے دوران بڑے شہروں میں امتحانات لینے کی اجازت دینے پر تشویش کا اظہار کیا تھا، بی ڈی ایس سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ لڑکیوں نے امتحانات میں تینوں پوریشنز اپنے نام کرلیں،میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی ماہ نور کاشف نے پہلی پوزیشن حاصل کی،فاطمہ میموریل کالج لاہور کی ماہا ثاقب نےدوسری جبکہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ملتان کی سعدیہ ظفر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں 879 طلبا وطالبات نے شرکت کی جس ن میں 720 پاس جبکہ 159 فیل قرار پائے،کامیابی کا تناسب 81.91 فیصد رہا،گزشتہ سال اسی امتحان میں کامیابی کا تناسب 77.86 فیصد رہا تھا،17 ڈینٹل کالجوں کے 886 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی۔