نیب ملزموں کے ٹرائل میں تاخیر کا امکان

NAB court
کیپشن: NAB court
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف: شہر کی 3 احتساب عدالتوں میں متعدد مقدمات زیر التوا، ججز کے تبادلوں کے باعث دو اپریل سے سیٹیں خالی، لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نام بھیجنے کے باوجود وفاقی حکومت نے تاحال تعیناتی کی منظوری نہیں دی ۔ شہبازشریف، حمزہ شہباز سمیت دیگرنیب ملزمان کے ٹرائل میں مزید تاخیر ہونے کا امکان بڑھ گیا۔
 

 تفصیلات کے مطابق لاہور کی تین احتساب عدالتوں کے ججز کے اکتیس مارچ دو ہزار اکیس سے تبادلوں کے بعد کورٹس میں متعدد مقدمات زیر التواءہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے دو اپریل سے خالی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے نام وفاقی حکومت کو کئی روز قبل بھجوائے، تاہم اس کے باوجود وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال جواب موصول نہیں ہوا ہے۔

احتساب عدالتوں میں ججز کی تعیناتی نہیں ہوسکی ہے, جس کے باعث میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز، خواجہ برادران سمیت دیگر نیب ملزمان کے ٹرائل میں مزید تاخیر کا امکان بڑھ گیا ہے۔ ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مطابق وفاق کی جانب سے منظوری کے بعد ججز کی تعیناتی کردی جائے گی۔