علی رامے: پنجاب کےنئےمالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری، محکمہ صحت نے 1 کھرب 41 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دینے کی تجویز پیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں شعبہ صحت میں عوامی فلاح و سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی بجٹ کا پہلا ڈارفٹ تیار کرلیا گیا،محکمہ اسپیشلائزڈ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نےتجاویز پیش کردیں۔ نئے مالی سال22-2021میں مجموعی طور پر 1 کھرب 41 ارب روپے کا بجٹ دینے کی تجاویز تیار کیں گئیں،محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے 41 ارب ارب روپے کے بجٹ کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے جاری منصوبوں کی تکمیل کےلیے 32 ارب روپے کے فنڈ مختص کرنے کی تجویز دی ہے،نئے مالی سال22-2021میں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر 9 ارب روپے سے زائد کے منصوبے شروع کریگا۔
نئے مالی سال22-2021میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے مجموعی طور پر 1 کھرب کا ترقیاتی بجٹ مختص کرنے کی تجویز پیش کی ہےجس میں جاری منصوبوں کے لیے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن30 ارب روپے اور نئے منصوبوں کےلئے 12 ارب روپے کے فنڈ ز مانگے گئے ہیں جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے 56 ارب کا بلاک ایلوکیشن مانگا ہے۔