ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہ رمضان، عاطف اسلم کے سلامِ عاجزانہ نے دل جیت لئے

MUSTAFA JAAN E REHMAT
کیپشن: Atif Aslam
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام، عاطف اسلم، علی پرویز مہدی، نعمان جاوید، احسن پرویز مہدی اور کمیل جعفری نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حضور ﷺ کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کردیا جو ریلیز ہوتے بےحد مقبول ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان کی مناسبت سے عاطف اسلم، علی پرویز مہدی، نعمان جاوید، احسن پرویز مہدی اور کمیل جعفری نےسرکار دوعالم ﷺ کی بارگاہ رسالت میں مصطفیٰ جان رحمت پہ لاکھوں سلام کا نظرانہ پیش کیا ہے۔ عاطف اسلم کا نیا کلام سلام عاجزانہ ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوگیا، نعت کی ویڈیو 5 منٹ 87 سیکنڈز پرمشتمل ہے۔ ان کے یوٹیوب چینل پر ریلیز ہونے والے اس کلام پاک کو چند گھنٹوں کے میں ہی 5 لاکھ 52 ہزار سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

 عاطف اسلم کے پڑھے گئے کلام ہمیشہ سے عوام میں مقبولیت حاصل کرتے رہے ہیں۔ ایک بار پھر عاطف اسلم کا نام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوا،جسے ٹویٹر صارفین کی جانب سےبےحد پزیرائی حاصل ہورہی ہے اور سلام عاجزانہ کیلئے تعریفی ٹویٹس کرتے ہوئے عاطف اسلم کو خوب سراہاجارہا ہے۔ 

اس کے علاوہ عاطف اسلم نے اسماء الحسنیٰ، وہی خدا ہے اور اذان کا تحفہ  بھی اپنے مداحوں کو پیش کیا جسے عوام میں بےحد پسند کیا گیا۔قبل ازیں عاطف اسلم کی جانب سے کوک اسٹوڈیو میں ’تاجدارِ حرم‘ پڑھا گیا تھا جسے کوک اسٹوڈیو کے مقبول ترین کلام کا اعزاز حاصل ہوا تھا۔