کورونا مزید کئی زندگیاں نگل گیا،سینکڑوں نئے کیسز رپورٹ

deaths from corona
کیپشن: deaths from corona
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چوہدری)کورونا کی تیسری لہر کی شدت برقرارلاہور میں کورونا وائرس کے شکار مزید کئی مریض زندگی کی بازی ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کی شدت برقرار ہے شہر میں کورونا کے مرض میں مبتلا 26افراد انتقال کر گئے ۔لاہور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1502 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 754 مریض داخل ہیں جن میں سے کورونا کے 233 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے اور وہ وینٹی لیٹرز پر زیر علاج ہیں۔
 واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی قاتل کورونا وائرس نے 29 افراد کی زندگیاں نگل لیں تھیں اور 1436 نئے کورونا مریض سامنے آئے تھے، ہسپتالوں میں زیر علاج 765 مریضوں میں سے 240 کی حالت تشویشناک بیان کی گئی تھی۔
گزشتہ روز لاہور میں کورونا وائرس کی ساؤتھ افریقن قسم سامنے آ نے کا بھی انکشاف ہوا تھا جو کورونا ویکسین کروانے والوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔ کورونا کے وارتھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے، موذی وائرس کی روز بہ روز نئی خطرناک قسم سامنے آرہی ہے،کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مختلف ممالک میں لاک ڈؤن نافذ ہے۔
بے رحم کورونا وائرس اب تک پاکستان میں15 ہزار 872افراد کی زندگیوں کے چراغ گل کر چکا ، ملک بھر میں 7 لاکھ 39 ہزار 818کورونا وائرس کا شکار بن چکے ہیں،ایکٹو کیسز کی تعداد 77 ہزار 294 ہو گئی ہے، اس وقت 4ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے تاہم 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔