(قیصرکھوکھر)پی ڈی ایم اےکو کو رونا ویکسینیشن سینٹر بنانے کیلئے 405 ملین روپے جاری، ڈپٹی کمشنرز محکمہ ہیلتھ سے مل کر سینٹرز بنائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور اس کے تدارک کے لئے پی ڈی ایم اے کو 405 ملین روپے جاری کر دیے گئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے اضلاع کے ڈی سیز کو گرانٹ تقسیم کرے گاجس سے ڈپٹی کمشنرز محکمہ ہیلتھ سے مل کر سینٹرز بنائیں گے۔ محکمہ خزانہ نے رقم جاری کرتے ہوئے پی ڈی ایم اے کے اکاﺅنٹ میں گرانٹ منتقل کر دی ہے ۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور اب اس سے بچے بھی محفوظ نہ رہے۔ ایک ہفتے کے دوران شہر میں 10 برس سے کم عمر کے 222 بچے کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ 10 سے 19 برس کے 694 لڑکے بھی مرض کی زد میں آ گئے ہیں۔کورونا وائرس کی حالیہ لہرکے دوران اب تک شہر میں دس سال سے کم عمر ڈیڑھ ہزار بچے متاثر ہوچکے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالیہ لہر بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی متاثر کر رہی ہے اس لیے والدین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔