بارش کب ہوگی؟محکمہ موسمیات اہم پیش گوئی

بارش کب ہوگی؟محکمہ موسمیات اہم پیش گوئی
کیپشن: rain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف شہروں میں بادل برسنے کی نوید سنادی، لاہور سمیت ملک کےمختلف علاقوں میں  جمعہ اور ہفتہ کو وقفے وقفے سے ہلکی اور درمیانے درجہ کی بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطا بق محکمہ موسمیات نےآئندہ چوبیس گھنٹے میں ملک کے مختلف شہروں میں بادل برسنے کی نوید سنادی۔اسلام آباد میں آج مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی آج مطلع ابر آلود رہے گا۔تاہم اس دوران لاہور، گوجرنوالا، ڈی جی خان، لیہ، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، مالاکنڈ، بونیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، مردان میں بھی تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔صوابی، چارسدہ، کرم، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں کل مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ ژوب اور زیارت میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے،علاوہ ازیں کشمیر اور گلگت بلتستان میں کل مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

گزشتہ ریکارڈ کیے گئے درجہ حرارت میں رحیم یار خان42، بہاولنگر، حیدر آباد، خانپور، لاڑکانہ، موہنجوداڑو، شہید بینظیر آباد اور دادو میں 39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔اسلام آباد 16، لاہور 21، کراچی 25، پشاور 16، کوئٹہ 11، گلگت 12 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔مظفر آباد 14، مری 08، فیصل آباد 23، ملتان 23، سری نگر 07، جموں 25 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ لہہ 01، پلوامہ 08، اننت ناگ 06، شوپیاں 07، بارہ مولہ 06 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔



 

M .SAJID .KHAN

Content Writer