پاک انگلینڈ سیریز کورونا سے متاثر ہونے کا امکان

پاک انگلینڈ سیریز کورونا سے متاثر ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہونے والی سیریز کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز 30 جولائی سے شروع ہونا ہے جس کے عالمی وبا کے باعث خدشات کے امکانات ہیں۔
پی سی بی ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز کسی تیسرے ملک میں کھیلنے کی کوئی تجویز نہیں اور سیریز کے ویسٹ انڈیز میں ہونے کے بھی کوئی امکانات یا تجویز نہیں۔ سیریز کے حوالے سے دونوں بورڈز مکمل رابطے میں ہیں اور امکان ہے کہ اگلے ماہ تک سیریز کے مستقبل کے حوالے سے فیصلہ ہو جائے گا.

پی سی بی ذرائع کے مطابق تیسرے ملک جاکر کھیلنے سے بھی احتیاطی تدابیر برقرار رکھنا ممکن نہیں کیونکہ اس وقت کوئی ملک عالمی وبا سے محفوظ نہیں جب کہ کھیلوں کی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ بھی نہیں ہوا۔

پاکستان ٹیم نے جولائی میں نیدرلینڈز اور آئر لینڈ میں بھی سیریز کھیلنا ہیں لیکن  پاکستان ٹیم کا دونوں ممالک کا دورہ بھی ملتوی ہونے کا قوی امکان ہے۔ پاکستان سے قبل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ میں سیریز کھیلنا ہیں اور یہ دونوں سیریز بھی ملتوی کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ 

دوسر ی جانب جولائی میں سری لنکا میں شیڈول آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کوالیفائر ٹورنامنٹ ملتوی ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ اہم اراکین نے ایونٹ ملتوی کرنے کا مشورہ دے دیا حتمی فیصلہ آئی سی سی کرے گی ۔

علاوہ ازیں  کورونا وائرس کی وجہ سے جنوبی افریقا اور آسٹریلیا جبکہ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز ملتوی ہونے کے بعد آئی سی سی نے چاروں ٹیموں میں یکساں پوائنٹس تقسیم کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کئی لیگ اور بین الاقوامی مقابلے منسوخ ہو چکے ہیں جن میں ٹوکیو اولمپکس گیمز 2020، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) جبکہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) اور ٹینس کے مقابلے بھی شامل ہے۔
 

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔