ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3276 ہو گئی

پنجاب میں کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 3276 ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فہد بھٹی) چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس نے دنیا کے 210 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، دنیا بھر میں 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ مہلک وائرس ایک لاکھ افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے۔

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، ملک میں کورونا وائرس سے اب تک  134 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 7025 تک پہنچ گئی۔  

ترجمان پرائمری  اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق  پنجاب میں کورونا وائرس کے 260 نئے کیسز سامنے آنے کے صوبےمیں مصدقہ مریضوں کی تعداد 3276 ہوگئی، لاہور میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 535 تک پہنچ گئی ،701زائرین سنٹرز،1236رائیونڈ سے منسلک افراد ، 91قیدیوں،1204 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، رائیونڈ مرکز میں 577تبلیغی ارکان میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،اب تک لاہور میں کورونا سے 15، پنجاب میں 35 اموات ہوئی ہیں جبکہ 550 افراد نے کورونا کو مات دیدی ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

دوسری جانب  وزیر صحت یاسمین راشد  نے دعویٰ کیا ہے کہ ابتک 46 ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں،لاہورمیں ابھی تک477کورونا کنفرم مریضوں میں سے 143 مریض صحتیاب ہو کراپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں،لاہور کے ہسپتالوں سے کوروناوائرس کے آج مزید 12 مریض صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والے 12 مریضوں میں سے 10 میوہسپتال لاہورجبکہ 2  پی کے ایل آئی میں زیرعلاج تھے۔ 

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، یہ  وائرس سانس کے ذریعے ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

واضح رہے کہ  پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں جاری لاک ڈاؤن میں   25 اپریل تک توسیع کردی، لاہور میں آج لاک ڈاؤن کا 25 واں روز ہے،  تمام  شاپنگ مالز، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، سینما گھر، شادی ہالز،  سیاحتی مقامات اور پارکس بند ہیں، ؂پبلک ٹرانسپورٹ ،ریلوے کا پہیہ جام ہے،کھیلوں کے میدانوں پر تالے لگے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer