پاکستان کو قرضوں میں ریلیف مل گیا

پاکستان کو قرضوں میں ریلیف مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیر اعظم عمران خان کی کوششیں اور عالمی برادری سے اپیل کام کرگئی،پاکستان کو قرضوں میں ریلیف مل گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) سے پاکستان کو ایک سال کے لیے قرض ریلیف مل گیا ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سےترقی پذیرملکوں کی معیشت پر زیادہ منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے آئی ایم ایف سے ترقی پذیرملکوں کے لیے رعایت کی اپیل کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔


نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کورونا سے پیدا صورت حال کے باعث ایک سال کے لیے ریلیف دیا ہے، رعایت کا اطلاق پاکستان سمیت 70 ممالک پر ہو گا۔  آئی ایم ایف سے بہت بڑا ریلیف پاکستان کوملنے کی امید ہے، پاکستان کوقرضوں پر رعایت کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں عالمی مالیاتی اداروں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی تھی کہ کوروناوائرس سے نمٹنے کے لیے ترقی پزیر ممالک کی مدد کی جائے اور انھیں قرضوں میں ریلیف دیا جائے۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس اپنے پنجے گاڑ چکا ہے،اب تک دنیا میں کورونا وائرس سے بیس لاکھ لوگ متاثر ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے،سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں امریکا،برطانیہ،اٹلی ، سپین، جرمنی ، چین اور دیگر شامل ہیں،امریکا اس وقت کورونا وائرس کا مرکز ہے،تمام ممالک نے اپنے شہریوں کو بچانے کیلئے لاک ڈائون کیا ہوا ہے،ماہرین بھی کہتے ہیں کہ لاک ڈائون ہی واحد حل ہے۔

پاکستان میں بھی لاک ڈائون ہے،اس لاک ڈائون کو 26 روز گزر چکے ہیں ،اب مزید 2 ہفتوں کیلئے اسے بڑھا دیا گیا ہے،پاکستان میں  کورونا وائرس سے اموات کی تعداد روز بروز بڑھتی جارہی ہے،ملک میں آج کورونا سے مزید 6 اموات، ہلاکتیں 124 ہوگئیں، مجموعی کیسز 6521 تک جا پہنچے۔
 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer