ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایمان علی کے متنازعہ بیان پر مشک کلیم کی تنقید

ایمان علی کے متنازعہ بیان پر مشک کلیم کی تنقید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ڈیفنس (زین مدنی) معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی کا ایک تبصرہ اس فیلڈ سے وابستہ افراد کیلئے دل آزاری کا باعث بن گیا۔

 ایک ٹی وی پروگرام میں ایک سوال کے جواب میں ایمان علی کا کہنا تھا کہ فیشن انڈسٹری کی موجودہ ماڈلز کے پاس عام بنیادی معلومات تک نہیں ہوتیں، اگر پہلے کی فیشن انڈسٹری کو دیکھا جائے تو ذہین عورتیں ہی ماڈل بنتی تھیں لیکن اگر حالیہ دور کی بات کی جائے تو ایسا نہیں ہے۔ اس حوالے سے ماڈل مشک کلیم نے سوشل میڈیا پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ ایمان علی جیسی سینئر آرٹسٹ ، ماڈل اور ایکٹریس فیشن انڈسٹری کی ماڈلز کیلئے ایسا متکبرانہ بیان دے سکتی ہے۔ ایمان کے مطابق جو ماڈلز ہماری انڈسٹری میں کام کررہی ہیں ان کے پاس بنیادی معلومات عامہ نہیں، مشک کلیم نے کہا  کہ جہاں تک انگریزی بولنے کی بات ہے تو یہ ہماری مادری زبان نہیں اور ہر کوئی اسے صحیح طرح سے نہیں بول سکتا اور اس میں کوئی مسئلہ نہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام میں ایمان کے کچھ مزید ریمارکس پر بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جاچکا ہے، تصویر دیکھ کر ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کو دودھ دہی فروخت کرنے والا ہونا چاہیے تھا، ماہرہ خان کو وی جے ہی رہنا چاہیے تھا وہ یہ کام بہترین کرتی تھیں۔ مہوش حیات کو کسی کاسموٹولجسٹ کا اسسٹنٹ اور فواد خان کو ناکام اسٹینڈ اپ کامیڈین ہونا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ ایمان علی پاکستانی ٹیلی وژن اور فلم کے اداکار عابد علی کی بیٹی ہیں، ایمان علی نے اپنی اداکاری کا آغاز شعیب منصور کی 2007ء کی فلم خدا کے لیے سے کیا، اُنہوں نے شعیب منصور کی دوسری فلم بول (فلم) میں بھی کام کیا جو 2011ء میں منظر عام پر آئی۔

Sughra Afzal

Content Writer