ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قرنطینہ کے دوران لگا جیسے مجھے کورونا ہوگیا ہے, ہمایوں سعید

قرنطینہ کے دوران لگا جیسے مجھے کورونا ہوگیا ہے, ہمایوں سعید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس (زین مدنی )نامور اداکار ہمایوں سعید جو گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے سماجی فاصلہ اختیار کیے ہوئے ہیں نے کہا ہے کہ قرنطینہ کے دوران لگا جیسے مجھے کورونا ہوگیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں سعید نے کہا کہ اب میری عادات شاید تبدیل نہ ہوں، میں نے گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے کسی سے ہاتھ تک نہیں ملایا۔خیال رہے کہ اداکار ہمایوں سعید گزشتہ ماہ امریکا سے واپس آئے تھے جس کے بعد انہوں نے خود کو 14 روز کے لیے قرنطینہ کرلیا تھا۔

ہمایو ں نے بتایا کہ امریکہ سے واپسی پر میں اور عدنان ایک ہوٹل میں رکے، ہم نے کورونا کے ٹیسٹ کروائے، میں ڈاکٹرز کو پریشان کرتا رہتا تھا کہ وہ مجھے ان ٹیسٹ کے نتائج کب بتائیں گے، مجھے ایسا بھی لگا کہ کہیں میرے ٹیسٹ کے غلط نتائج نہ آجائیں، میں اس وقت بےحد خوفزدہ تھا جب میرا کورونا کا ٹیسٹ ہوا۔

ہمایوں کے مطابق قرنطینہ کے دوران جب میں کھانستا یا مجھے چھینک آتی تو میں نے کبھی سوچا نہیں تھا کہ میں اتنا خوفزدہ ہوجاں گا، اس وقت مجھے لگا کہ میں واقعی کورونا کا شکار ہوگیا ہوں، جب میں نے عدنان کو یہ بات بتائیں تو اس نے کہا مجھ سے دور رہو، شکر ہے مجھے کچھ ہوا نہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکا سے واپس آکر عدنان صدیقی کے ساتھ بہت زیادہ وقت گزارا اور ان کی دوستی اور بھی زیادہ گہری ہوگئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer