سونا سستا ہوگیا

سونا سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہزاد خان ) سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بریک لگ گئی، صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں پانچ سو پچاس روپے کی کمی، چوبیس قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ستر ہزار چھ سو روپے ہوگئی۔

خواتین صارفین نے سونے کی قیمتوں میں کمی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ خواتین کا کہنا ہے کہ شادیوں میں سونے کے زیورات معاشرتی روایات بن چکے ہیں۔ اس لئے سونے کی قیمتوں میں کمی اچھی خبر ہے۔

صدر لاہور ڈویژن صرافہ ایسوسی ایشن حاجی محمد افضل نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی سونا سستا ہوا ہے۔