ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کا امراض قلب کے مریضوں کیلئے بڑا تحفہ

پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کا امراض قلب کے مریضوں کیلئے بڑا تحفہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( زاہد چودھری ) پاکستانی نژاد برطانوی خاتون کا سروسز ہسپتال کو ایکو کارڈیوگرافی مشین کا عطیہ، سروسز ہسپتال کی ایمرجنسی میں مشین نصب کرکے مریضوں کو ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کر دی گئی۔

برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد بیگم عذرا ثنا نے اپنی مرحومہ بیٹی عروج کے نام پر سروسز ہسپتال کو 27 لاکھ روپے مالیت کی ایکو کارڈیوگرافی مشین کا عطیہ دیا ہے۔ اس موقع پر پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز، پروفیسر ڈاکٹر ساجد نثار، پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، پروفیسر ڈاکٹر عارف ندیم، پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران، ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ اور کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عروج بھی موجود تھیں۔

بیگم عذرا ثنا نے ایمرجنسی میں نصب کی گئی ایکو کارڈیوگرافی مشین کا بٹن دبا کر اس کا افتتاح کیا اور اس کے ساتھ ہی سروسز ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو دل کے ایکو کارڈیوگرافی ٹیسٹ کی سہولت بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

اس سے قبل سروسز ہسپتال میں یہ سہولت میسر نہ تھی، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمود ایاز اور فیکلٹی ممبران نے بیگم عذرا ثنا کے جذبے کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔