ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میاں شہباز شریف نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

میاں شہباز شریف نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ ( ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا، مہنگائی اور افراط زر کے پیش نظر کم ازکم تنخواہ اٹھارہ ہزار روپے کی جائے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں ریکارڈ اضافے اور رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر فوری طورپر تین ہزار روپے تنخواہ میں اضافہ کیاجائے۔

قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف نے کم از کم اٹھارہ ہزارتنخواہ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اضافہ سرکاری اور نجی تمام ملازمین کیلئے کیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج مہنگائی اور افراط زر کی شرح 9.4 فیصد ہوچکی ہے اور ان حالات میں غریب اور تنخواہ دار طبقہ مہنگائی کے بوجھ تلے پس چکا ہے۔

میاں شہبازشریف کا کہنا ہے کہ فوری ریلیف نہ دیا گیا تو عوام کے لئے ماہ صیام گزارنا ممکن نہیں ہوگا، حکومت غریب، مزدور اور تنخواہ دار مڈل کلاس طبقات کا احساس کرے نہ کہ بے حسی کا مظاہرہ کرے۔ انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث عوام کے لئے ایک وقت کی روٹی کمانا مشکل ہوگیا ہے۔