ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پر متحرک غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر متحرک غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سوشل میڈیا پر متحرک غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کارروائی کیلئے محکمہ وائلڈلائف نے محکمہ پولیس اور ایف آئی اے  کے سائبر کرائم یونٹس سے بھی مدد لینے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے صوبہ بھر کے تمام ریجنل افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی مختلف سائٹس پرمشتہر شکارکئے گئےجانوروں، پرندوں اورغیرقانونی شکاریوں کی تصاویرکا سختی نوٹس لینے کیلئےڈائریکٹر چڑیا گھر حسن سکھیرا کی سربراہی میں چار رکنی کمیٹی تشکیل دیدی۔

ڈائریکٹر لاہورچڑیا گھر حسن علی سکھیراکمیٹی کے کنوینرجبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامرمسعود، اسسٹنٹ ڈائریکٹروائلڈلائف مینجمنٹ مدثرحسن اورآئی ٹی ایکسپرٹ اسداقبال اس کےممبرہوں گے۔ انہوں نےکہا کہ تمام افسران سوشل میڈیا کی مختلف سائٹس کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کریں اور یہاں پوسٹ کی گئی غیر قانونی طور پر شکار کردہ جانوروں کے ساتھ شکاریوں کی تصاویر کا سختی سے نوٹس لیں۔

Shazia Bashir

Content Writer