ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امر یکی سینیٹر نے گورنر پنجاب کی دعوت قبول کرلی

امر یکی سینیٹر نے گورنر پنجاب کی دعوت قبول کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) امر یکی سینیٹر وین ہولن نے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

نیویارک میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور امریکی سینیٹر گیری پیٹر اور سینیٹر وین ہولن سے ملے، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات، مسئلہ کشمیر اور بھارتی رویے سمیت دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی,اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھاکہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، دنیا کو دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کی قدر کرنی چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل ضروری ہے، بھارت کے امن دشمن رویے کے باوجود پاکستان نے امن کا پیغام دیا ہے جبکہ پاک امر یکہ تعلقات کی بہتری اور مضبوطی دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔

اس موقع پرامریکی سینیٹر ز نے کہا کہ ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوسراہتےہیں، یقین ہے وزیراعظم عمران خان کی حکومت اور امریکی حکومت کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، سینیٹرگیری پیٹر اور سینیٹر وین ہولن کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئےپاکستان کی کوششوں کی جتنی تعریف کی جائےکم ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer