امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ لاہور پہنچ گئے

 امام کعبہ ڈاکٹر عبداللہ لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عواد الجہنی  دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے ہیں، اعلیٰ حکام نے امام کعبہ کا شاندار استقبال کیا۔

امام کعبہ کی لاہور آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، امام کعبہ سے صوبائی وزیراوقاف پیر سعید الحسن دوپہر 2 بجے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق امام کعبہ سے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ 3 بجے ملاقات کریں گے، امام کعبہ پروفیسر سینیٹر ساجد میر کی دعوت پر 4 بجے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے مرکز راوی جائیں گے، جہاں وہ نماز عصر کی امامت کروائیں گے، امام کعبہ بادشاہی مسجد کا دورہ کریں گے، عوامی اجتماع سے خطاب اور نماز مغرب کی امامت بادشاہی مسجد میں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق امام کعبہ عشاء کی نماز کی امامت جامعہ اشرفیہ میں کروائیں گے، وہ علماء مشائخ اور معززین سے ملاقاتیں بھی کریں گے، امام کعبہ کل بروز بدھ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کریں گے جس کے بعد  واپس سعودی عرب  روانہ ہوجائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer