جنید ریاض:لاہوربورڈ نے انٹرمیڈیٹ امتحان 2018ء کیلئے ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔ پارٹ ٹوکے امتحان 5 مئی جبکہ پارٹ ون کے 22 مئی سے لیے جائیں گے۔ جبکہ عملی امتحان کا آغاز 8 جون سے ہو گا۔
لاہور بورڈ کی جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق 5 مئی کو پارٹ 2 کاسائیکالوجی اور ہوم اکنامکس کا پیپر لیا جائے گا۔7 مئی کو انگریزی ،8 کو سوکس اور9 مئی کو کمپیوٹر سائنس کا پیپر ہو گا۔ 10 مئی کو اردو، 11 کو اکنامکس، 12 کو کیمسٹری اور 14 کو پنجابی کا پیپر لیاجائے گا۔ 15 مئی کو حساب، بیالوجی، 16 کو تاریخ اور 17 کو اسلامک اسٹیڈیز کا پیپر ہو گا۔ 18 مئی کو فزکس، 19 کو ایجوکیشن اور 21 کو مطالعہ پاکستان کا پیپر لیا جائے گا۔ پارٹ ون کا 22 مئی کو سائیکالوجی، 23 کو پنجابی اور 24 کو فزکس کا پیپر ہو گا۔
25 مئی کواکنامکس، 26 کو کمپیوٹرسائنس اور 28 کو انگریزی کا پیپر ہوگا۔29 مئی کوتاریخ ، 30 کو حساب اور 31 کو اسلامک اسٹیڈیز کا پیپر ہوگا۔یکم جون کو بزنس میتھ، 2 کو کیمسٹری اور 4 کو اردو کا پیپر ہوگا۔ 5 جون ایجوکیشن اور 6 کو اسلامیات لازمی کا پیپر ہوگا۔ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق پریکٹیکلز آغاز 8 جون سے ہو گا۔