ویب ڈیسک : چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول نے آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا ۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ ایم کیو ایم چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے چیمبر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں آئینی ترمیم سے متعلق ایم کیو ایم پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی سے مشاورت کی گئی۔ دوران ملاقات متحدہ نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل پر غور کیا جبکہ حکومتی سینیٹرز نے انہیں اس بارے میں بریفنگ بھی دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں لے لیا، جس کے بعد چیئرمین خالد مقبول کی پارٹی نے آئینی ترامیم پر حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم کیو ایم ترجمان نے حکومتی وفد سے پارٹی کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ دونوں وزراء نے مجوزہ ترمیمی بل پر قیادت کو اعتماد میں لیا ہے۔