ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس سٹیشنز سول لائنز، صدر بیرونی اور ایس ڈی پی او صدر آفس کا دورہ کیا، آر پی او راولپنڈی سید خرم علی، سی پی او سید خالد ہمدانی،سینئر افسران ان کے ہمراہ تھے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرنٹ ڈیسک، ایس ایچ او ، انچارج انوسٹی گیشن رومز سمیت تھانوں کے مختلف شعبوں،حوالات، ویٹنگ ایریاز کا جائزہ لیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہریوں کی سہولت کے لئے سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز پراجیکٹ (SIPS) کے تحت تھانوں کی اپ گریڈیشن کی جا رہی ہے، تھانوں میں شہریوں کو جدید سہولیات، صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ تھانوں میں سروس ڈیلیوری، آئی ٹی بیسڈبہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام تھانوں میں جرائم کی نوعیت کے مطابق پولیس کاروائی یقینی بنانے کے ٹائم لائنز مقرر کی گئی ہیں۔ چوری ڈکیتی رابری سمیت جرائم برخلاف پراپرٹی معاملات میں مقدمات کا فوری اندراج یقینی بنائیں، کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم 1787 کے ذریعے شہریوں کی شکایات کے ازالے اور انصاف کی فراہمی میں حائل اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سپیشل انیشئیٹو پولیس اسٹیشنز کے تحت سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائیں۔